12 دسمبر، 2022، 10:42 AM

صہیونیوں کو عرب ممالک کے سفر سے متعلق انتباہ

صہیونیوں کو عرب ممالک کے سفر سے متعلق انتباہ

عبرانی اخبار یدیعوت احرنوت کا کہنا ہے کہ ہزاروں اسرائیلیوں کو گزشتہ روز ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں عرب ممالک کا سفر کرنے سے خبردار کیا گیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی غیر ملکی ذرائع کے حوالے کے ساتھ رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احرنوت نے خبر دی ہے کہ ہزاروں صہیونیوں کو ایک مراکشی گروپ کی جانب سے ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں انہیں عرب ممالک کا سفر کرنے سے خبردار کیا گیا ہے۔
احرونوت نے مزید لکھا کہ ان ٹیکسٹ پیغامات کے آخر میں ایک لنک ہے جو اس شخص کو ٹیلی گرام چینل سے جوڑتا ہے جس میں فلسطین کی حمایت اور صہیونی غاصب حکومت کی مذمت میں نعرے درج ہیں۔

اس سے قبل عبرانی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ  قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کے دوران مراکش کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کے جشن اور خوشی نے ثابت کر دیا کہ عرب دنیا صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے بہت دور ہے۔ 

اسرائیلی اخبار نے مزید کہا کہ اب ہم ایک تلخ سچائی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جسے عرب ممالک میں فٹبال کے شائقین نے ہماری آنکھوں کے سامنے رکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ قطر میں 2022 کا ورلڈ کپ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ایک ٹورنامنٹ ہے اور  اسپین کے خلاف فتح کے بعد فلسطینی پرچم کے ساتھ مراکشیوں کی خوشی اور مسرت کا اظہار اسرائیلیوں (صہیونیوں) کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہی تھی۔

News ID 1913622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha