27 نومبر، 2022، 8:13 PM

پاکستانی نئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے عہدہ سنبھال لیا

پاکستانی نئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے عہدہ سنبھال لیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے علاوہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے پنڈال پہنچنے پر چاق و چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ بھی کیا۔

News Code 1913393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha