17 نومبر، 2022، 11:01 AM

ایذہ حملے میں ملوث 3 افراد گرفتار

ایذہ حملے میں ملوث 3 افراد گرفتار

ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر ایذہ میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پریس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ خوزستان کے محکمہ انصاف کے انتظامی محکمے کے ڈائریکٹر جنرل علی دہقانی نے کہا ہے کہ ایذہ میں پیش آنے والے واقعات اور بدامنی کے تین مرکزی عناصر کو خوزستان کی ایذہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لئے مزید کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز مغرب کے وقت ایذہ کے ایک پرہجوم بازار میں دہشت گردوں کی جانب سے عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے بعد کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے شہید ہونے والوں میں ایک نو سالہ بچے، ایک 45 سالہ خاتون اور تین نوجوانوں کی شناخت کی ہے جبکہ کم از کم 10 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اہواز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ عدالتی اہلکار نے مزید کہا کہ صوبائی محکمہ انصاف کی انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے کو خصوصی کیس کے طور پر حل کرنے کے لیے متعلقہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

News Code 1913198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha