8 نومبر، 2022، 6:22 PM

امریکی حکومت کا بعض بینکوں کو روس کے ساتھ تعاون کا خفیہ حکم، بلومبرگ کا دعویٰ

امریکی حکومت کا بعض بینکوں کو روس کے ساتھ تعاون کا خفیہ حکم، بلومبرگ کا دعویٰ

بلومبرگ میگزین نے دعویٰ کیا ہے امریکی حکومت نے خفیہ طور پر ملک کے بعض اہم بینکوں کو حکم دیا ہے کہ پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے روس کے بعض کمپنیوں کے ساتھ تعاون کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ نے خفیہ طور پر ملک کے بعض اہم بینکوں بشمول JPMorgan اور Citigroup کو حکم دیا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے "مخصوص روسی اسٹریٹجک کمپنیوں" کے ساتھ تعاون کریں۔

بلومبرگ کے مطابق امریکی حکام نے ان بینکوں سے کہا ہے کہ وہ بعض روسی کمپنیوں جیسے « Gazprom, Uralkali, and PhosAgro» کو "بنیادی خدمات" فراہم کرنے سے اجتناب نہ کریں چونکہ یہ کمپنیاں براہ راست پابندیوں کا ہدف نہیں ہیں۔

یاد رہے یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی امریکہ اور یورپی ممالک نے روس کی پیش قدمی کو روکنے اور یوکرین کی حمایت میں ماسکو کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں جبکہ یوکرین کو بھاری مقدار میں فوجی ہتھیار بھی بھیجے گئے تھے۔

News ID 1913048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha