30 اکتوبر، 2022، 10:54 PM

شہدائے شیراز کی تشييع جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت نے دشمنوں کے سازشوں پر پانی پھیر دیا،ایرانی صدر

شہدائے شیراز کی تشييع جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت نے  دشمنوں کے سازشوں پر پانی پھیر دیا،ایرانی صدر

صدر رئیسی نے شیراز اور دیگر شہروں میں عوام کی بھرپور شرکت کو شاہ چراغ حملے کی مذمت کے علاوہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کا پیغام قرار دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کی شام کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے روضے میں دہشت گردی کے واقعے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر تعزیت کی اور تشییع جنازہ کے اجتماع میں عوام کی شاندار اور بڑے پیمانے پر شرکت اور مختلف شہروں میں ان شہداء کے مقام کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کو سراہا۔

صدر رئیسی نے شیراز میں ہونے والے اس تلخ واقعے کو بدامنی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں خلل ڈالنے، فساد کے بیج بونے اور ملک بھر میں فتنہ و دہشت پھیلانے کے دشمن کے ہدف کا حصہ قرار دیا۔

انہوں نے دہشت گردوں اور فسادیوں کے خلاف عوامی نفرت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ حکومتی اہلکار ملک میں امن و سلامتی کی بحالی اور ملک کے معزز عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کرنے کے پابند ہیں۔

صدر رئیسی نے اپنی ٰگفتگو میں قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ کے قریب آنے کی طرف بھی اشارہ کیا اور وزارت خارجہ کو اس باوقار کھیلوں کے ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کرنے کے لیے قطری حکام کے ساتھ بات چیت کرنے کا حکم دیا تاکہ ممکنہ مسائل کے پھیلنے کو روکا جا سکے۔

 انہوں نے صدر کی معاون خصوصی برائے خواتین اور خاندانی امور کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خاندان کی سرپرست خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات اور اسی طرح معاون خصوصی کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں کو جدید تقاضوں سے ہماہنگ کرنے کے لئے انہیں امکانات و وسائل سے آراستہ کرنے کے لیے وزارت تعلیم کے ساتھ تعاون کی بھی تعریف کی۔

News ID 1912897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha