21 اکتوبر، 2022، 1:31 PM

مریم نواز کا رد عمل، عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ

مریم نواز کا رد عمل، عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور، جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ 

مریم نواز  نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کرکے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق نے بھی فیصلے سے متعلق ٹوئٹ کی جس میں  انا للہ وانا الیہ راجعون درج تھا ۔

News ID 1912743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha