پاکستان؛ کوئٹہ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

پاکستانی صوبہ بلوچستان کی پولیس نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کی پولیس نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے کوئٹہ میں قائم سول سیکریٹریٹ میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگرد علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون دھماکوں میں مطلوب تھا، ملزم سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف کارروائیوں کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔

News Code 1912583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha