مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اربعین مارچ اور اس میں زائرین کی کثیر تعداد کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اربعین حسینی کے زائرین بشمول ایرانی زائرین کے لئے عراقی حکومت اور قوم کی قابل قدر اور کریمانہ مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تین یورپی ممالک کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بیان ایک غلط وقت پر ایک غلط اور بے سوچا سمجھا موقف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویانا مذاکراتی عمل میں اپنے یورپی شرکاء کو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ تعمیری راستے کو اپنائیں اور ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ایجنسی کے ساتھ اپنے تعمیری تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کرچکا ہے اور کرتا رہے گا اور اپنی صلح آمیز ایٹمی سرگرمیوں کے متعلق بناوٹی اور غیر حقیقی تصویر کو صاف کرنے کے لئے ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون حقوق کے راستے میں بھی ہے اور ذمہ داریوں کے راستے پر بھی۔ جس طرح ایران پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اسی طرح اس کے کچھ حقوق بھی ہیں۔
انصار اللہ یمن کے ترجمان محمد عبد السلام کے حالیہ دورہ تہران کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم یمن میں جنگ بندی جاری رہنے اور اس عمل کو مزید مضبوط بنانے سے اتفاق کرتے ہیں تاہم جو چیز جنگ بندی کے عمل کو مضبوط بنانے میں مدد کرسکتی ہے وہ یمن کے محاصرے کا خاتمہ اور یمن کے محصور عوام کی ضروریات کا بندوبست کرنا ہے۔
ویانا مذاکرات کے حوالے سے اسرائیل کے تخریبی کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں صہیونی رجیم کا کوئی تعمیری کردار نہیں اور اس کا تخریبی کردار ہمیشہ واضح ہے۔ ویانا مذاکرات کے شرکاء سے ہماری توقع یہ ہے کہ اپنے عوام اور قومی مفادات کو ترجیح دیں اور صہیونی رجیم کے غیر تعمیری اور تخریبی رویے کے زیرِ اثر نہ جائیں۔
گامهای اجرایی برای عضویت رسمی ایران در شانگهای در حال طی شدن است
سخنگوی دستگاه دیپلماسی در پاسخ به سوالی در خصوص آخرین جزئیات از فرآیند عضویت کشورمان در روند شانگهای، گفت: گامهای عملی برای عضویت ایران در این سازمان در حال طی شدن است. این سازمان به عنوان سازمان چندجانبه منطقهای دارای ظرفیتهای زیادی در حوزههای اقتصادی، فنی و ترانزیتی و انرژی است.
ناصر کنعانی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے عملی مراحل طے ہو رہے ہیں جبکہ تنطیم کے آئندہ اجلاس میں ایران کے تنظیم کا رکن ہونے کی حیثیت سے مطلوبہ یقین دہانیوں کی ایک یادداشت پر باضابطہ دستخط کئے جائیں گے جبکہ ممکنہ طور پر اجلاس میں شریک سربراہان کے مابین دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
یورپی ٹرائیکا کا بیان بے سوچا سمجھا تھا/ ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی ٹرائیکا کا بیان غلط وقت پر ایک غلط اور بے سوچا سمجھا موقف تھا۔
News ID 1912338
آپ کا تبصرہ