7 ستمبر، 2022، 11:08 PM

ریمدان باڈر پر پاکستانی زائرین کا ہجوم، علماء، رضاکار اور ایرانی پولیس کی جانب سے پرتباک استقبال

ریمدان باڈر پر پاکستانی زائرین کا ہجوم،  علماء، رضاکار اور ایرانی پولیس کی جانب سے پرتباک استقبال

اربعین پر جانے والے پاکستانی زائرین اس وقت ایران کے دو باڈرز "میرجاوا اور ریمدان" سے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔ باڈر پر ایرانی اہلکاروں، طبی رضاکاروں اور عوامی خدمت گاروں کے ساتھ ساتھ زائرین کی سہولت اور رہنمائی کے لئے اردو زبان رہنما مبلغین اور علمائے کرام بھی موجود ہیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین پر جانے والے پاکستانی زائرین اس وقت ایران کے دو باڈرز "میرجاوہ اور ریمدان" سے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔ باڈر پر ایرانی اہلکاروں، طبی رضاکاروں اور عوامی خدمت گاروں کے ساتھ ساتھ زائرین کی سہولت اور رہنمائی کے لئے اردو زبان رہنما مبلغین اور علمائے کرام بھی موجود ہیں جو دن رات زائرین کو ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

زائرین کرام میر جاوہ سے زاہدان اور ریمدان سے چابہار کے شہروں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ وہاں سے مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ س کی زیارت کے بعد اربعین حسینی میں شرکت کے لئے شلمچہ باڈر سے عراق روانہ ہوں گے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک عراقی حکومت نے ایرانیوں کے علاوہ پاکستانی، افغانی اور دیگر ممالک کے زائرین کو ایران سے عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے.

News Code 1912297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha