7 ستمبر، 2022، 8:43 PM

ایرانی نائب صدر کا پاکستانیوں سمیت دیگرغیر ملکی زائرین کےمسائل کےحوالے سے عراقی وزیراعظم کو ٹیلی فون

ایرانی نائب صدر کا پاکستانیوں سمیت دیگرغیر ملکی زائرین کےمسائل کےحوالے سے عراقی وزیراعظم کو ٹیلی فون

ایران کے نائب صدر نے عراقی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ زائرین کی رفت و آمد کو آسان بنانے اور غیر ایرانی زائرین کے ایران سے عراق داخلے پر پابندی کو ختم کرنے کے لئے ضروری احکامات جاری کریں۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بدھ کے روز ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ زائرین کا خیر مقدم اور ان کی پذیرائی کے حوالے سے عراقی حکومت میں موجود قابلیت عراق کے مقتدر ہونے کی ایک علامت ہے اور تہران اس معاملے میں بغداد کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ 

ایرانی نائب صدر نے عراقی عوام اور حکومت کی جانب سے زائرین کی شاندار مہمانوازی اور پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور زائرین کی رفت و آمد میں آسانی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

انہوں نے زائرین کی کثیر تعداد اور گرم موسم کے پیش نظر عراقی باڈروں میں زائرین کے لئے پیش کی جانے سہولیات میں مزید بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔ 

محمد مخبر نے عراقی وزیر اعظم سے غیر ملکی زائرین کی رفت و آمد میں سہولت ایجاد کرنے کی درخواست کی اور ایران سے ان کے عراق میں داخلے پر عائد پابندی ختم کرنے کے لئے ضروری احکامات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ 

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بھی زائرین کے خدمت کے لئے اپنی حکومت، مسلح افواج اور عوام کے مکمل طور پر آمادہ ہونے کا بتایا اور محمد مخبر کی تجاویز کے حوالے سے کہا کہ ان کے بس میں جو کچھ ہوا زائرین کی سہولیات اور سیکورٹی کے لئے وہ سب انجام دیں گے تا کہ اربعین مارچ شوکت و عظمت کے ساتھ منعقد ہوسکے۔

News Code 1912296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha