6 ستمبر، 2022، 7:47 PM

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ:

یمنی قوم اپنے حقوق حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے/ بحران جلد ہی ختم ہوجائے گا

یمنی قوم اپنے حقوق حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے/ بحران جلد ہی ختم ہوجائے گا

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ یمن کے خلاف تمام بیرونی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور اس وقت یمنی قوم اپنے حقوق حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ سعودی اتحاد کی جانب سے ایجاد کیا گیا بحران جلد ہی ختم ہوجائے گا۔ 

 مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط اور قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی ملاقات کی اور یمن میں انسانی اور عسکری جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال اور یمن کی مسلح افواج کی حالیہ پریڈ کے متعلق گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات کے دوران مہدی المشاط نے یمنی افواج کی عسکری طاقت میں توسیع اور پیش رفت کی تعریف کی جو مسلح افواج کی حالیہ پریڈ اور خاص طور الحدیدہ میں کی گئی شاندار «وعده آخرت» پریڈ میں مکمل طور پر واضح تھی۔   

انہوں نے کہا یمنی افواج ملک اور عوام کے لئے قابل اطمینان طاقت میں تبدیل ہوچکی ہیں اور ان کے حقوق کی حفاظت اور یمن کو ٹکڑے کرنے کی تمام بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہے۔  

دونوں رہنماوں نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور اس کی تازہ ترین مثال یعنی پیٹرولیم مصنوعات کے جانے والی کشتیوں کو قضبے میں لینے کے بارے میں باہمی مشاورت کی۔ 

المشاط نے کہا کہ کسی بھی صورت میں جارح اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی قبول نہیں کی جائے گی جبکہ ان کے سامنے ظاہر ہونے والے حقائق انہیں مجبور کردیں گے روکی گئی جہازوں کو چھوڑ دیں اور انہیں روکنے اور بحری قزاقی سے اجتناب کریں۔  

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اپنے ملک کے شہریوں کو اطمینان دلایا کہ یمنی عوام اس وقت اپنے جائز حقوق حاصل کرسکتے ہیں اور جارح اتحاد کی جانب سے پیدا کیا گیا بحران جلد ہی ختم ہوجائے گا۔ 

در ایں اثنا یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ یمنی افواج پیش رفتہ سطح تک پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے جارح قوتوں کو خبردار کیا کہ جنگی بندی کے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی جارحیت اور محاصرے کو ختم کردیں بصورت دیگر انہیں سرپرائز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

mehrnews.com/xYt7P

News ID 1912285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha