مہر خبر رساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک: ماہ محرم کا عطر و بو مکمل طور پر چار سو پھیل چکا ہے، عشق و ولولے سے بھر پور مہینہ، وہ مہینہ جسے ہر سال پہلے سے زیادہ حرارت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور یہ سب کچھ حضرت امام حسین ﴿ع﴾ کی ذات مقدسہ کی وجہ سے ہے۔
اس مہینے کی آمد پر ملک بھر میں عزاداری کی مجالس منعقد ہوتی ہیں اور لوگ دل و جان سے نواسہٴ رسول کے مصائب پر آنسو بہاتے ہیں۔
تاہم حسین ابن علی ﴿ع﴾ کی عظمت کا وہاں اندازہ ہوتا کہ لوگوں کی آپ سے عقیدت صرف اہل تشیع کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ ہم نے بارہا بار عالمی خبروں میں دیکھا اور سنا ہے کہ بقیہ ادیان کے پیروکار بھی امام حسین ﴿ع﴾ کے غم میں آنسو بہاتے ہیں۔
صوبہ خراسان شمالی میں بھی اہل سنت نواسہٴ رسول سے خاص عقیدت رکھتے ہیں۔
امام حسین ﴿ع﴾ نے اپنے جد امجد کے دین کا دفاع کیا
مقامی شہر کے اہل سنت امام جمعہ و جماعت رحیم آخوند صمدی نے اس سلسلے میں مہر نیوز کے نامہ نگار سے کہا کہ اہل بیت سے محبت رسول اللہ ﴿ص﴾ کی اپنے اصحاب کو سب سے اہم وصیت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاتردید اسلامی تاریخ کے طول و عرض میں پیغمبر اکرم کے اہل بیت ایمان کا لاینفک جزء رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ائمہ اطہار کو ہر قسم کی پلیدی سے دور اور پاک و مطہر کیا ہے۔
آخوند صمدی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا یہ مؤمنوں اور مسلمانوں کا سب سے اہم عنصر اور سب سے بہتر اسوہ ہے کہ اپنی زندگی اور ایمان کو ائمہ کی پاکیزگی اور طہارت سے جانچیں اور انہیں اپنی ایمانی، دنیوی اور اخروی زندگی کے لئے اسوہ قرار دیں۔
اس اہل سنت عالم دین کا کہنا تھا کہ اہل سنت میں بے شمار بچوں کے نام علی، حسن، حسین، رضا اور فاطمہ کے مبارک ناموں پر رکھے جاتے ہیں اور یہ دین مبین اسلام کی ان عظیم ہستیوں سے مودت و محبت کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم ﴿ص﴾ کے اہل بیت اور ان کی اولاد صدر اسلام اور تاریخ کے مختلف ادوار میں ہمیشہ مسلمانوں کے مرجع رہیں ہیں، لہذا اس بنا پر ہم اہل سنت پیغمبر اکرم ﴿ص﴾ کے اہل بیت میں سے سید الشہدا حضرت امام حسین ﴿ع﴾ سے خاص محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ کیونکہ آپ ﴿ع﴾ نے اس دور کے ظالموں اور جارح قوتوں کے خلاف قیام کیا اور اپنے جد امجد کے دین کا دفاع کیا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر انجام دیا۔
امام حسین ﴿ع﴾ اسلامی معاشرے کی وحدت کا سبب ہیں
ایک اور مقامی اہل سنت امام جمعہ و جماعت محمد آخوند خادمی نے بھی مہر نیوز کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﴿ص﴾ نے امام حسن اور امام حسین ﴿ع﴾ کو جنت کے جوانوں کا سردار قرار دیا ہے۔ امام حسین نے پوری دنیا کے لوگوں کو حریت، پائیداری، شہادت اور عشق کا درس دیا ہے، اس انداز میں کہ موت کے بارے میں فرمایا کہ میرے نزدیک موت، ظلم و ستم کے زیر سایہ زندگی بسر کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔
آخوند خادمی نے مزید کہا کہ امام حسین ﴿ع﴾ کسی صرف کسی ایک خاص فرقے یا مذہب سے مخصوص نہیں ہیں اور یہ امر خود اسلامی معاشرے میں وحدت و اتفاق کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علما اور دین کا درد رکھنے والے تمام افراد کو چاہئے کہ جدید نسل کو امام حسین کے کردار و سیرت اور اخلاق سے آگاہ کریں کیونکہ آپ کا قیام انسانوں اور خاص طور پر جدید نسل کو بے شمار درس دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ