مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی چیف جسٹس این وی رمنا نے نو منتخب صدر دروپدی مرمو کو عہدے کا حلف دلایا، وہ ہندوستان کی 15ویں صدر بن گئیں۔ وہ ملک کی دوسری خاتون صدر ہیں، اعلیٰ ترین آئینی عہدہ رکھنے والی پہلی قبائلی خاتون، اور آزاد ہندوستان میں پیدا ہونے والی پہلی صدر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، نو منتخب صدر دروپدی مرمو نے پیر کی صبح حلف لینے سے قبل راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
آپ کا تبصرہ