مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کے سینیئر مشیر اور دامام جیراڈ کوشنر نے اپنی یادداشتوں کی کتاب میں آخر کار انکشاف کرلیا کہ ۲۰١۹ سے اب تک تھائی رائیڈ کینسر میں مبتلا ہے۔
کوشنر کی کتاب کا عنوان وائٹ ہاوس کی یادیں ہے جو ۲۳ اگست کو شائع ہوگی جبکہ نیویارک ٹائمز نے کتاب کے بعض حصوں کو منتشر کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر میں پہلی بار اکتوبر ۲۰١۹ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق اسے جتنا جلدی ممکن ہو آپریشن کی ضرورت تھی تاہم اس نے کوشش کی کہ صدر سمیت تمام لوگوں سے اس بات کو چھپائے رکھے۔ درنہایت اسی سال شکر گزاری کی تعطیلات کے دوران علاج اور آپریشن کا عمل شروع کیا گیا۔
نیویارک میں شائع ہونے والے کوشنر کی یادداشت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آپریشن سے پہلے والے دن تک اس بات سے لاعلم تھا جبکہ وائٹ ہاوس کے صرف ایک چھوٹے سے حلقے کو مسئلے کا علم تھا۔
نیویارک ٹائمز نے جیراڈ کوشنر کی بیماری کی موجودہ صورتحال اور معالجے کے متعلق کوئی خبر منتشر نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ یہودی النسل کوشنر ڈونلڈ ٹرامپ کی حکومت میں اس کے سینئیر مشیر کے عہدے پر تھا اور صہیونی رجیم کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات ظاہر کرنے کے لئے بنائے جانے والے سازشی اور فلسطین مخالف منصوبے کو آگے بڑھانے میں اس کا بنیادی کردار تھا۔ یہ منصوبہ ابراہم معاہدے کے نام سے مشہور ہے۔
آپ کا تبصرہ