19 جولائی، 2022، 10:40 PM

تہران میں ایران روس اور ترکی کا سہ فریقی سربراہی اجلاس شروع

تہران میں ایران روس اور ترکی کا سہ فریقی سربراہی اجلاس شروع

آستانہ امن کانفرنس کے تحت ایران، روس اور ترکی کی نگرانی میں بحران شام کے سیاسی حل کے بارے میں اب تک امن مذاکرات کے کئی دور انجام پاچکے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے، روس اور ترکی کے صدور، ولادیمیر پیوٹن اور رجب طیب اردوغان تہران پہنچ چکے ہیں جہاں دونوں سربراہاں ممکت نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی صدر رئیسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق، آستانہ امن کانفرنس کے تحت ایران، روس اور ترکی کی نگرانی میں بحران شام کے سیاسی حل کے بارے میں اب تک امن مذاکرات کے کئی دور انجام پاچکے ہیں ۔ان مذاکرات کے نتائج کا اب تک قیام امن کے ضامن تینوں ملکوں ، ایران، روس اور ترکی کے چھے سربراہی اجلاسوں میں جائزہ لیا جاچکا ہے۔ آستانہ امن مذاکرات کے جائزے کے لئے قیام امن کے ضامن ملکوں کا دو سربراہی اجلاس روس اور ترکی میں ہوچکے ہیں اور تہران اجلاس اس سلسلے کا ساتواں اجلاس ہے۔

News ID 1911638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha