مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے قائد سید عبدالمالک الحوثی نے کہاکہ ہم سعودیہ امریکہ اتحاد کی جارحیت کے آٹھویں سال میں کٹھن مراحل اور چیلنجز سے گزر چکے ہیں۔ ہم نے شروع سے ہی اس جارحیت کے خلاف شاندار اور فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دفاع وطن کے لیے ہزاروں شہداء کی قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہاکہ اللہ کی مدد سے ہم نے عسکری پہلو سے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں، جن میں سے پہلا یہ ہے کہ دشمن کو ملک پر ہرگز قبضہ نہیں کرنے دیا ، لیکن دشمن سے توقع ہے کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، لہٰذا ہمیں بھی اپنی عسکری قوت کو مضبوط کرنا ہوگا۔ بحمد اللہ ہم عسکری قوت کی اس سطح پر پہنچ چکے ہیں جو بہت سے عرب ممالک کے پاس نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ