29 جون، 2022، 9:37 PM

ایرانی صدر:

ایران بحیرہ خزر کو امن و دوستی اور خطے کے عوام کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے کا محرک سمجھتا ہے

 ایران بحیرہ خزر کو امن و دوستی اور خطے کے عوام کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے کا محرک سمجھتا ہے

ایرانی صدر نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران، بحیرہ خزر کو امن، دوستی اور علاقائی عوام کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے کا باعث سمجھتا ہے اور باہمی احترام پر مبنی ہمہ جہتی تعاون کے لئے تیار ہے. 

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز بدھ کو اشک آباد میں منعقدہ کیپسین ساحلی (بحیرہ خزر) ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بحیرہ کیسپین کو امن اور دوستی اور علاقائی عوام کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے کا باعث سمجھتا ہے اور باہمی احترام پر مبنی ہمہ جہتی تعاون کے لئے تیار ہے. 

 انہوں نے کہا کہ بحیرہ خزر ہمارا مشترکہ سرمایہ اور ایک دوسرے کو جوڑنے کا مرکز ہے.

انہوں نے کہاکہ بحیرہ کیسپین سے متعلق تمام فیصلوں میں اتفاق رائے کے اصول کی پاسداری پر سنجیدگی سے توجہ دینی ہوگی۔

News ID 1911395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha