18 جون، 2022، 7:15 AM

امریکی صدر جوبایڈن:

سعودی عرب کے دورے کامقصد ولیعہد بن سلمان سے ملاقات نہیں

سعودی عرب کے دورے کامقصد ولیعہد بن سلمان سے ملاقات نہیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ميں شرکت کی غرض سے جا رہے ہیں اور اس سفر کا مقصد سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان سے ملاقات نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ميں شرکت کی غرض سے جا رہے ہیں اور اس سفر کا مقصد سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان سے ملاقات نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس کانفرنس میں سعودی ولیعہد بھی شریک ہوں گے لیکن میرے سفر کا مقصد سعودی عرب کے ولیعہد سے ملاقات نہیں ہے اور نہ ہی میں محمد بن سلمان سے ملاقات کروں گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں پہلے والی گرمجوشی نہیں ہے امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔ سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے بن سلمان کے حکم پر جمال خاشقجي کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں سن 2018  میں وحشیانہ طور پر قتل کردیا تھا ۔جمال خاشقجی کی لاش کو بھی سعودی عرب نے اس کے لواحقین کے حوالے نہیں کیا۔

News ID 1911238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha