16 جون، 2022، 3:33 PM

میکسیکو میں مسلح افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ سے 10 مشتبہ افراد ہلاک

میکسیکو میں مسلح افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ سے 10 مشتبہ افراد ہلاک

میکسیکو میں مسلح افراد کے اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، پولیس نے آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں مسلح افراد کے اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، پولیس نے  آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وسطی میکسیکو میں مسلح افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 4 مشتبہ افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں آپریشن کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مشتبہ افراد نے گشت پر مامور اہل کاروں پر گولیاں چلا دیں۔ آپریشن کے دوران جائے وقوع سے بھاری اسلحہ کے علاوہ فوجی وردیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں بھی برآمد کی گئي ہیں۔

News ID 1911222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha