بھارت میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے 7 فوجی اہلکار ہلاک

بھارتی فوجی جوانوں کو پرتاپ پور بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر لے جانے والا ٹرک دریا میں گرگیا جس کے نتیجےمیں 7 فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوجی جوانوں کو پرتاپ پور بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر لے جانے والا ٹرک دریا میں گرگیا جس کے نتیجےمیں 7 فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں کے ساتھ حادثہ جمعہ کی صبح 9 بجے لڈاخ ترتُک سیکٹر میں اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کو لے جانے والا ٹرک سڑک سے پھسل کر شیوک دریا میں جاگرا۔ بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ 19 اہلکار زخمی ہوگئے۔

آرمی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 26 فوجی سوار تھے جو پرتاپ پور میں واقعہ ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر حنیف کی جانب جارہے تھے۔

News Code 1911009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =