بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد نذر آتش کردیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کونذر آتش کردیا، اورمسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کونذر آتش کردیا، اورمسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پرحملے کئے اورایک مسجد کوآگ لگا دی۔ ہندوانتہاپسندوں کے گروپوں نے مسلمانوں پرتشدد کیا اورلوٹ مارکی۔ مسلمانوں کی دکانیں لٹنے اورمسجد نذرآتش ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

مسلمانوں پرحملوں کے دوران مقامی انتظامیہ اورپولیس خاموش تماشائی بنی رہی اورحملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کے سامنے مذہبی نعرے لگائے اورمزید حملوں کی دھمکیا ں دیں۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان میں انتہا پسند حکمراں جماعت ملک سے اسلامی آثار کو مٹانے کے راستے پر گامزن ہے۔

News Code 1910900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =