23 مارچ، 2022، 7:07 PM

او آئی سی کو اسلامی ممالک میں اسرائيل کےاثر و رسوخ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

او آئی سی کو اسلامی ممالک میں  اسرائيل کےاثر  و رسوخ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم " او آئي سی " کے 48 ویں اجلاس سے خطاب میں اسرائيل کے ساتھ سازشی تعلقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو اسلامی ممالک میں صیہونی حکومت کے اثر و رسوخ ، تعلقات اور نفوذ کو روکنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم " او آئي سی " کے 48 ویں اجلاس سے خطاب میں اسرائيل کے ساتھ سازشی تعلقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو اسلامی ممالک میں صیہونی حکومت کے اثر و رسوخ اور نفوذ کو روکنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔

خطیب زادہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں امن و سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتا ہے اور افغانستان میں امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں اپنی تمام کوششوں کو بروی کار لا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کے بحران سے نکلنے کے لئے افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل ضروری ہے جس میں افغانستان کے تمام گروہ شامل ہوں۔

خطیب زادہ نے شام کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام کے عرب ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم شام کی ارضی سالمیت کے خواہاں ہیں اور شام پر اسرائيل کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظيم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب زادہ نے کہا کہ ہم تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لئے مذاکرات کو بہترین راستہ سمجھتے ہیں۔  خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی کو غلط سمجھتے ہیں اور خطے میں امن و ثبات کے قیام کے لئے علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کو ضروری اور اہم سمجھتے ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ عالمی اور علاقائی مسائۂ میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔  ایرانی نمائندے نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سازشی تعلقات اور سازشی مذاکرات کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم اسرائیل کو جعلی اور غاصب حکومت سمجھتے ہیں اور اسلامی تعاون کو اسلامی ممالک کے ساتھ اسرائيل کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

News ID 1910254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha