18 مارچ، 2022، 10:24 AM

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کاعدالتوں پر اثر انداز ہونا بھارتی عدلیہ کے لئے المیہ ثابت ہوگا

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کاعدالتوں پر اثر انداز ہونا بھارتی عدلیہ کے لئے المیہ ثابت ہوگا

بھارت میں ہندو انتہا پسند اور شدت پسند تنظیمں بھارتی عدالتوں پر اثر انداز ہورہی ہیں اور بھارتی عدالتوں کا ہندو انتہا پسند تنظیموں کے سامنے تسلیم ہوجانا اور ان کی مرضی کے مطابق فیصلے صادر کرنا ہندوستانی عدلیہ کے لئے بہت بڑا المیہ ثابت ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق کرناٹک ہائي کورٹ نے حجاب کے خلاف حکم صادر کرکے انسانی ، اخلاقی ، الہی اور قرآنی احکام کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ کرناٹک ہائي کورٹ کے فیصلے سے الہی اور قرآنی دستورات کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے مذہبی احکامات کو بدل سکتے ہیں اور نہ ہی انھیں ایسا کرنے کی اجازت دی جائےگی۔ کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ مذہبی احکام پر ایسا وار ہے جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائےگا۔ بھارت میں رہنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی بھر پور اور سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے۔ اور ہائی کورٹ کے اس غیر آئينی اور غیر اخلاقی فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کرنا چاہیے۔ عالمی اداروں اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو بھی بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جاری لہر کا نوٹس لینا چاہیے۔ تمام مذاہب کے بنیادی اور اساسی قوانین کا احترام ضروری ہے۔ اسلام اور قرآن کے بنیادی قوانین کا بھی احترام ہونا چاہیے ۔بھارت میں اسلام کے خلاف  جاری دہشت گردی کی لہر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اسلامی آئین اور قوانین کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ حجاب تمام مذاہب اور آسمانی ادیان کا حصہ ہے ۔ مذہب ہمیں برادری ، اخوت اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ کرناٹک ہائي کورٹ کا فیصلہ در حقیقت  اسلامی اور قرآنی احکام پر حملہ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے بنیادی آئين پر بھی مہلک حملہ ہے۔  کرناٹک ہائي کورٹ کا فیصلہ انسانی آزادی پر بھی حملہ ہے ۔ بھارت میں مسلمانوں کے اسلامی اور بنیادی حقوق کو پامال کرنے کی ایک گہری سازش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیچھے عالمی سامراجی طاقتوں اور اسرائيل کا ہاتھ ہے۔ بھارتی عدالتوں کومسلمانوں اور اسلام کے خلاف جاری ہندو انتہا پسندانہ لہر کا حصہ نہیں بننا چاہیے بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جاری شدت پسندی کی لہر کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ بھارت میں بعض ہندو انتہا پسند اور شدت پسند تنظیمں بھارتی عدالتوں پر اثر انداز ہورہی ہیں اور بھارتی عدالتوں کا ہندو انتہا پسند تنظیموں کے سامنے تسلیم ہوجانا اور ان کی مرضی کے مطابق فیصلے صادر کرنا ہندوستانی عدلیہ کے لئے بہت بڑا المیہ ثابت ہوگا ۔ بھارتی عدالتوں کو بھارت میں تمام مذہب کے ماننے والوں کو اس کے مذہب کے مطابق انصاف فراہم کرنا چاہیے۔ کرناٹک کے ججز کا حجاب کے خلاف فیصلہ ججوں کی اسلام کے بارے میں عدم معلومات کا واضح ثبوت ہے۔۔ ہندوستان دنیا بھر میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگي کے لحاظ سے ایک مثالی ملک تھا اور اسے مثالی رہنا چاہیے۔بھارتی عدالتوں کو تمام مذاہب کے بنیادی اور اساسی قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور انسانی و اخلاقی اقدار کے پیش نظر حکم صادر کرنا چاہیے۔ کسی ایک مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری اور انھیں خاص طور پر تعصب کا نشانہ بنانا بھارتی عدالتوں کی شان و مقام کے خلاف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر : سید ذاکر حسین جعفری

News ID 1910193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • zafar Iqbal IN 16:00 - 2022/03/18
      0 0
      عدالت پر آر ایس ایس اور ہندوتوا طاقتوں کا عملا قبضہ ہوچکا ہے۔ اگر بروقت عالم اسلام اور انٹرنیشنل کمیونٹی نے اس کا تدارک نہیں کیا تو ہندوستانی مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام ہوسکتا ہے ۔