مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیرِ دفاع نے روس میں فاشزم کے خلاف عالمی کانفرنس منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں ہونے والی عالمی کانفرنس نازی ازم اور نیو نازی ازم کے خلاف ہو گی۔ روس کی جانب سے 129 ممالک کے مندوبین کو فاشزم کے خلاف دارالحکومت ماسکو میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ادھر قرقیزستان اور جارجیا نے بھی یوکرائن کے خلاف روسی فوج کے آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ یوکرائن کے صدر نے قرقیزستان اور جارجیا سے اپنے سفراء کو واپس بلا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے روس کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی اقتصادی پابندیوں کا اس پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔ روس مغربی ممالک کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روس کو چین سمیت کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
روسی وزیرِ دفاع نے روس میں فاشزم کے خلاف عالمی کانفرنس منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں ہونے والی عالمی کانفرنس نازی ازم اور نیو نازی ازم کے خلاف ہو گی۔
News ID 1910029
آپ کا تبصرہ