9 فروری، 2022، 12:50 PM

بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند/ حجاب کی حمایت میں مظاہرہ

بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند/ حجاب کی حمایت میں مظاہرہ

بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کودبانے کے لئے تعلیمی اداروں کو3 روز کے لئے بند کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کودبانے کے لئے تعلیمی اداروں کو3 روز کے لئے بند کردیا گيا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیراعلی نے بیان میں کہا کہ اسکول اورکالجز بند کرنے کا فیصلہ امن وامان بحال رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔ کرناٹک کے کالجز میں باحجاب طالبات کے کلاسز لینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کیخلاف گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ حجاب پرپابندی کیخلاف 5 طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔ ہندوانتہاپسندحکام کا کہنا ہے کہ طالبات کواس وقت تک کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ملے گی جب تک وہ حجاب اتارکرکالج نہیں آئیں گی۔ ہندوستان میں مسلمانوں کو تنگ کرنے اور ان سے ان کی دینی اور مذہبی ثقافت کو سلب کرنے کے سلسلے میں ہندو دہشت گردوں کی کوششیں جاری ہیں ہندو دہشت گردوں کو حکمراں جماعت بی جے پی کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1909788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha