10 جنوری، 2022، 4:48 PM

عراق میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور

عراق میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اختلافات کے باوجود مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اختلافات کے باوجود مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا۔ عراق کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور منعقد ہوگا۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور

سعید خطیب زادہ نے ویانا میں سعودی عرب کے وفد کی موجودگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں مختلف ممالک کے وفود کی رفت و آمد رہتی ہے اور یہ ملاقات سعودی عرب کے وفد تک محدود نہیں بلکہ دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

ایران کی افغانستان کے بارے نگاہ جامع

خطیب زادہ نے افغانستان کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی افغانستان کے بارے نگاہ جامع اور قوم و قبائل سے بالا تر ہے۔ ایران کی افغانستان پر جامع نگاہ ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ تہران میں افغانستان کے مختلف گروہوں کے درمیان مثبت گفتگو کا سلسلہ جاری ہے اور ہم افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں افغانیوں کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک نے طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا لہذا ایران بھی ابھی تک طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ چين

انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ رواں ہفتہ کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے یہ دورہ چينی وزیر خارجہ کی دعوت پر انجام پذیر ہوگا اور اس سفر میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

تین یورپی ممالک کو ہدایت

سعید خطیب زادہ نے تین یورپی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے رکن کی حیثیت سے ویانا مذاکرات میں شرکت کریں کسی دوسرے ملک کی نمائندگی اور وکالت کرنے سے پرہیز کریں۔

News ID 1909455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha