8 جنوری، 2022، 12:57 PM

کانگریس رہنما ادت راج:

پلوامہ حملہ وزیر اعظم مودی نے کروایا تھا

پلوامہ حملہ وزیر اعظم مودی نے کروایا تھا

کانگریس کے رہنما ادت راج نے کہا ہے کہ پلوامہ کا حملہ اقتدارپر قبضہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی نے کروایا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگریس کے رہنما ادت راج نے کہا ہے کہ پلوامہ کا حملہ اقتدارپر قبضہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی نے کروایا تھا۔ کانگریس کے رہنما ادت راج کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں بھارتی سکیورٹی اہلکاروں پرحملہ  وزیراعظم نریندرمودی ہی کرواسکتے تھے کیونکہ وہ ہرحال میں 2019 کا الیکشن جیتنا چاہتے تھے۔

ادت راج کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی اقتدارکے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ پلوامہ حملے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کوائیرایمبولینس کے ذریعے منتقل کرنے کی  درخواست کا وزیراعظم مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مودی اجازت دیتے تو40 بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی جان بچ سکتی تھی۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم مودی کے قافلے پرنہ کسی نے کوئی پتھرپھینکا نہ ہی کوئی حملہ ہوا لیکن یہ پھربھی واویلا مچا رہے اورشورکررہے ہیں۔ یہ ڈرامے کرتے ہیں اور اقتدار پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

News Code 1909432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha