امریکی صدرجوبائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کو جمہوریت کے لئے خطرہ قراردیدیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹا اور مکار انسان ہے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں اور امریکہ میں جمہوریت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹا اور مکار انسان ہے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں اور امریکہ میں جمہوریت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جوبائیڈن نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو جو واشنگٹن میں سرکاری عمارت کیپیٹل ہِل پر حملہ ہوا اس کی پوری ذمہ داری ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے۔

صدربائيڈن کا یہ بھی کہنا تھا ٹرمپ کا یہ بیان کہ 2020 کے الیکشن کے نتائج میں دھاندلی کی گئی، یہ بیان ملک میں قانون کی بالادستی کے نظریے اور مستقبل میں آنے والے انتخابات کی بنیادوں کیلئے خطرہ ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ؟ ہمیں اس میں باریک بینی سے تفریق کرنے کی ضرورت ہے۔ سچ یہ ہے کہ سابق صدرٹرمپ  نے 2020 کے الیکشن سے متعلق فریب کا جال بُنا اور یہ انہوں نے اس لیے کیا کیونکہ وہ اصولوں سے زیادہ طاقت کو ترجیح دیتے ہیں۔ جو بائيڈن نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ میں جمہوریت کے لئۓ بہت بڑا خطرہ ہیں۔

News Code 1909419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =