ترکی میں طبی بحران /  ہزاروں ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیدیا

ترکی میں ہزاروں ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے باعث ترکی کو ادویات کی قلت کے بعد اب ڈاکٹروں کے بحران کا بھی سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی میں ہزاروں ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے باعث  ترکی کو ادویات کی قلت کے بعد اب ڈاکٹروں کے بحران کا بھی سامنا ہے۔ ترک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ صحت کے تحت اسپتالوں میں ہزاروں ڈاکٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے باعث ملک میں ادویات کی قلت کے بعد اب ڈاکٹروں کے بحران کا بھی سامنا ہے۔

ترک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ سال میں سرکاری صحت کے اداروں سے منسلک تقریباً 8 ہزار ڈاکٹروں نے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے، جن ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیا ہے ان میں 10 فی صد ڈینٹسٹ تھے۔

ادھر ترک ڈینٹل سنڈیکیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد ڈینٹس نے پبلک سیکٹر سے استعفیٰ دیا جس کی وجہ سے متعدد سرکاری کلینکس اور اسپتالوں کو بند کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ جن ڈاکٹرز نے استعفی دیا ہے وہ ترکی سے باہر ملازمت کررہے ہیں، ایک رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 3 ہزار سے زائد ڈاکٹرز ترکی سے باہر ملازمت حاصل کرنے کے بعد ترکی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

News Code 1908988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =