3 نومبر، 2021، 10:58 AM

دنیا کی کوئی طاقت فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہیں کر سکتی

دنیا کی کوئی طاقت فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہیں کر سکتی

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی طاقت ایسی نہیں جو فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور کرسکے۔

انھوں نے شیخ جراح کے فلسطینی باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے شیخ جراح کے باشندوں سے ہمدردی اور ان کی حمایت کرنے والے گروہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے معرکے میں فتح اور ظفر فلسطینیوں کو نصیب ہوگی۔

News ID 1908721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha