مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ نے یا رسول اللہ (ص) کی مقدس رمز کے ساتھ دسویں فدائیان حریم ولایت مشق کا آغازکردیا ہے۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر حمید واحدی نے کہا کہ دسویں فدائیان حریم ولایت مشق کا اجرا ایرانی فضائیہ کے تمام اڈوں سے کیا جائےگا ۔ انھوں نے کہا کہ اصفہان کے شہید بابائي ، بوشہر کے یاسینی ، بندر عباس کے شہید عبدالکریمی ، دزفول کے وحدتی اور تبریز کے فکوری ہوائی اڈوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی اور مذکورہ ہوائي اڈوں سے دسویں فدائيان حریم ولایت مشق کی براہ راست کمانڈ کی جائےگی۔
دسویں فدائيان حریم ولایت مشق میں جاسوس طیارے اور ڈرون طیارے بھی حصہ لیں گے ۔ اس مشق میں دشمن کے فرضی اہداف کو نشانہ بنایا جائےگا ۔ کمانڈر واحدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ ملکی اور قومی دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہے اور ہم دشمن کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ