15 ستمبر، 2021، 4:39 PM

افغانستان کے شہر قندھار میں طالبان کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

افغانستان کے شہر قندھار میں طالبان کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

افغانستان میں طالبان کا اصل گڑھ سمجھے جانے والے قندھار شہر میں طالبان کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کا اصل گڑھ سمجھے جانے والے قندھار شہر میں طالبان کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے افغانستان میں قابض ہونے کے بعد پورے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب طالبان کے خلاف قندھارشہر میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا جو ان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

طالبان کی جانب سے قندھار میں شہریوں کو ایک سابقہ فوجی کالونی کو 3 دن میں خالی کرنے کا حکم دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 ہزارسے زائد خاندانوں نے گورنرہاؤس کے سامنے حکم کے خلاف مظاہرے کیے جس میں خواتین،  بچے اور بڑے سب شامل تھے۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس کے سامنے سے گزرنے والی اہم سڑک کو بلاک کردیا ، تاہم طالبان کی جانب سے ایک سابقہ فوجی کالونی کو خالی کروانے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

طالبان کی جانب سے جس کالونی کوخالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس کالونی میں زیادہ ترخاندانوں کا تعلق سابقہ فوجی افسران سے ہے جن میں کئی ریٹائرڈ جرنیل بھی شامل ہیں۔

News Code 1908166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha