5 اگست، 2021، 1:51 PM

ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئےعالمی رہنما تہران پہنچ گئے

ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئےعالمی رہنما تہران پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 5 بجے ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگي ۔ پاکستان، ہندوستان ، افغانستان اور عراق سمیت دنیا کے 73 ممالک کے رہنما تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 5 بجے ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگي ۔ پاکستان، ہندوستان ، افغانستان اور عراق سمیت دنیا کے 73 ممالک کے رہنما تہران پہنچ گئے ہیں۔

ایران کے نئے صدر کی حلف برداری کی پر وقار تقریب ایران کی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی۔ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم  رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیداران اور نمائندگان شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں جن میں عراق کے صدر برہم صالح، افغانستان کے صدر اشرف غنی ، پاکستانی سینیٹ کے سربراہ محمد صادق سنجرانی، ہندوستنای حکومت کے خصوصی نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے اور دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندے تہران پہنچ گئے ہیں ۔ ایرانی صدر کی پروقار تقریب میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی سول اور فوجی حکام بھی شرکت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور ، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے  اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ایرانی صدر آج ایران کے بنیادی آئين کی شق 121 کے مطابق حلف اٹھائیں گے اور ملک کی ترقی و پیشرفت کے سلسلے میں حلف نامہ پر دستخط کریں گے۔

News Code 1907661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha