18 جون، 2021، 7:11 AM

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کاآغاز

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کاآغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح سات بجے سے ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں  جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔ دو امیدوار علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی آخری وقت میں  آیت اللہ رئیسی کے حق میں دستبردار ہوگئے اور انھوں نےاپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے انھیں کامیاب بنائیں۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی ، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی صدارتی میدان میں موجود ہیں اور ایرانی عوام آج بروز جمعہ 18 جون کو  ان میں سے کسی ایک کی قسمت کا فیصلہ کرکے اسے آئندہ چار سال کے لئے ایران کے صدر کے عنوان سے منتخب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ووٹنگ کے آغاز کے ابتدائی دقائق میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں  اپنا ووٹ موبائل بکس نمبر 110 میں کاسٹ کریں گے۔

News ID 1906983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha