عمران خان کا کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا بہیمانہ قتل مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی زندہ مثال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا بہیمانہ قتل مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی زندہ مثال ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مسلمان پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے قتل کا سن کر بہت افسوس ہوا، دہشت گردی کی یہ قابل مذمت حرکت مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی مثال ہے، بین الاقوامی برادری کے ذریعہ اسلاموفوبیا کا مجموعی طور پر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک 20 سالہ نوجوان نیتھینیل ویلٹمین نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں اس خاندان کے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

News Code 1906850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =