16 مئی، 2021، 9:51 AM

سپاہ قدس کے سربراہ کی فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگو

سپاہ قدس کے سربراہ کی فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگو

سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اساعیل قاآنی نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگومیں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی فلسطین الآن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اساعیل قاآنی نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگومیں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل قاآنی نے فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی کے جنرل سکریٹری زاد النخالہ کے ساتھ گفتگو میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا۔ جنرل قاآنی نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ بھی فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ جنرل قاآنی نے اسرائیل بربریت اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی تنظیموں کی استقامت اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی شکست یقینی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے باہمی گفتگو میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف نبرد کمت مسلمہ اور فرزندان توحید کی نبرد ہے۔

News ID 1906538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha