7 مئی، 2021، 5:08 AM

مالدیپ کے دار الحکومت میں دھماکے سے سابق صدر زخمی ہوگئے

مالدیپ کے دار الحکومت میں دھماکے سے سابق صدر زخمی ہوگئے

مالدیپ کے دار الحکومت مالے میں بم دھماکہ کے نتیجے میں سابق صدر اور موجودہ اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالدیپ کے دار الحکومت مالے میں بم دھماکہ کے نتیجے میں سابق صدر اور موجودہ اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ مالدیپ کے دار الحکومت مالے کے علاقے نیلوافرو ماگو میں سابق صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید کی گاڑی کے قریب ہوا ۔ سابق صدر محمد نشید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

News ID 1906409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha