مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر اعظم چانگ سیہ کیون تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ان کا سعد آباد محل میں باقاعدہ طور پر استقبال کیا۔ ایران کے نائـب صدر جہانگیری نے جنوبی کوریا کے وزير اعظم کا استقبال کرنے کے بعد مذاکرات کا آغاز کردیا۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے نائب صدر اور جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کی صدارت میں دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی منعقد ہوں گے۔
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے نائب صدر جہانگیری نے ان کا سعد آباد محل میں باقاعدہ طور پر استقبال کیا۔
News ID 1906050
آپ کا تبصرہ