جنوبی کوریا کے وزیر اعظم اتوار کو تہران کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم 11 اپریل بروز اتوار تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم اتوار کو تہران کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم 11 اور 12 اپریل کو تہران میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے وزير اعظم کے دورہ تہران کے بارے میں دونوں ممالک کے حکام رابطے میں ہیں۔ انھوں نے کہا جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کے دورہ تہران کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات پایہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ادھر جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے وزير اعظم 11 اپریل کو تہران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

News Code 1906019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =