ایران نے جنوبی کوریا کے تیل بردار بحری جہاز اور عملے کو آزاد کردیا

جنوبی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے جنوبی کوریا کے تیل بردار بحری جہاز اور عملے کو تین ماہ تک اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  جنوبی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے جنوبی کوریا کے تیل بردار بحری جہاز اور عملے کو تین ماہ تک اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ملک کے بحری جہاز ہانوک کیمی کی ایرانی تحویل سے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کپتان اور عملے کے 12 ارکان کے ساتھ بحری جہاز ایران سے واپسی کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔جنوبی کوریا کے آئل ٹینکر کی رہائی بظاہر قانونی چارہ جوئی کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے ۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے رواں برس 4 جنوری میں جنوبی کوریا کے آئل ٹینکر کو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا ۔ جنوبی کوریا کا جہاز سعودی عرب کی بندرگاہ الجبیل سے روانہ 7 ہزار 200 ٹن ایتھنول جنوبی کوریا لے جارہا ہے۔

News Code 1906018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =