مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کے خلاف دشمن کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں سے دشمن کے طیارہ بردار بحری جہازوں کو تباہ کرنا ہماری دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق میجر جنرل سلامی نے ایران کے مرکزی صحرائی علاقہ میں پیغمبر اعظم (ص) 15 نامی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دفاعی حکمت عملی کے سب سے اہم اہداف میں ایک ہدف دشمن کے طیارہ بردار بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانا ہے انھوں نے کہا کروز میزائلوں کے ذریعہ بہت ہی کم وقت میں سمندر میں کسی بھی متحرک ہدف کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے سمندر میں موجود ہدف کو منہدم کرسکتے ہیں اور یہ ہماری دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ نے ان مشقوں ميں بحر ہند میں فرضی دشمن کے اہداف کو منہدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سپاہ دشمن کی ہر حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے اور فوجی مشقیں ایران کی دفاعی طاقت اور قدرت میں اضافہ کرنے کی عملی مشق ہیں۔
آپ کا تبصرہ