سوئیس کے وزیر خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

سوئیس کے وزیر خارجہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئیس کے وزیر خارجہ ایگنیسیو کیسیس تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اورعالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ سوئیس کے وزير خارجہ ایران کے تین روزہ دورے پر ہیں ۔ سوئیس کے وزير خارجہ نے اس سے قبل اصفہان کے سیاحتی اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا ۔ کل اس نے ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ایرانی اسپیکر نے واضح کیا کہ ایران کسی کے دباؤ میں نہیں آئےگا اور یورپی ممالک کو عالمی مسائل میں امریکہ کی پیروی نہیں کرنی چاہیے بلکہ مستقل طور پر عمل کرنا چاہیے۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی عوام امریکہ کی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ ایرانی قوم پر مذاکرات کو مسلط نہیں کرسکتا۔ امریکہ پر ایرانی قوم اور عالمی برادری کا اعتماد ختم ہوگیا ہے۔ ایرانی حکومت اور عوام اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنے اندرونی وسائل کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے دوستانہ تعلقات دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ برقرار ہیں اور تمام ممالک کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کی بنیادوں پر استوار ہیں۔

News Code 1902770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =