امریکی صدر کا کورونا ویکسین تیار کرکے مفت تقسیم کرنے کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی جائے گی اور اسے مفت فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی جائے گی اور اسے مفت فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ادھر امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر فراہمی کاامکان نہیں ہے۔

وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدرنے ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کےلئے " آپریشن وارپ اسپیڈ" کااعلان کیا جس کی سربراہی چیف سائنسدان ا ور امریکی فوج کے جنرل کریں گے۔

امریکی صدر نے ویکسین کی تیاری کو مین ہٹن پروجیکٹ کے بعد امریکی تاریخ کی وسیع پیمانے پر سائنسی، صنعتی اور لاجسٹکس کی کوشش قرار دیا۔

مین ہٹن پروجیکٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کا کام ہے جس سے پہلی بار جوہری ہتھیار تیار کیے گئے تھے۔

News Code 1900218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =