صدر ٹرمپ کے خطرناک منصوبے کے حامی عرب ممالک غدار ہیں

ترکی کے صدر اردوغان نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ کے فلسطین کے بارے میں خطرناک منصوبہ کی حمایت کرنے والے عرب ممالک غدار ہیں ٹرمپ کے حامی عرب ممالک میں سعودی عرب، امارات اور بحرین شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان نے کہا ہے کہ  امریکی صدرڈونلڈ کے فلسطین کے بارے میں خطرناک  منصوبہ کی حمایت کرنے والے عرب ممالک غدار ہیں ٹرمپ کے حامی عرب ممالک میں سعودی عرب، امارات اور بحرین شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک صدراردوغان نے ترک پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بعض ایسے عرب ممالک ہیں جو امریکی منصوبے کی حمایت کرتے ہیں وہ یروشلم (بیت المقدس) کے ساتھ، اپنے ملک لوگوں کے ساتھ اور اس سے بھی اہم بات کہ پوری انسانیت کے خلاف غداری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یروشلم (بیت المقدس) اسرائیل کا 'غیر منقسم دارالحکومت' رہے گا جبکہ فلسطینیوں کو مشرقی یروشلم میں دارالحکومت ملے گا اور مغربی کنارے کو آدھے حصے میں نہیں بانٹا جائے گا۔

امریکی صدر کے سازشی منصوبہ کو فلسطینی پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں ادھر ایران نے بھی اس منصوبہ کی شدید الفاظ میںم ذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کو فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔

News Code 1897473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =