صدی معاملہ
-
عرب ممالک کی موجودہ صورتحال افسوسناک اور درد آور ہے
لبنانی پارلیمنٹ کے نمائندے اور امل تحریک کے سیاسی شعبہ کے رکن نے صدی معاملے کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے سابق صدر جارج بش کے نئے مشرق وسطی کے منصوبہ کی طرح صدی معاملہ بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا۔
-
اردن میں صدی ڈیل کے خلاف عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا
اردن میں امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں صدی سازشی معاملے کے خلاف بڑے پیمانے پرعوام نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
-
یمنی علماء کی صدی معاملے کی مخالفت پر تاکید
یمن کے علماء نے امریکی صدرٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو اس سازشی معاملے کی بھر پور مخالفت کرنی چاہیے۔
-
صدی معاملہ ایک بہت بڑا المیہ ہے/ ناقابل قبول
ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے کو بہت بڑا المیہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملہ ناقابل قبول ہے۔
-
ٹرمپ کا صدی معاملہ اس کے مرنے سے پہلے ہی مرجائےگا/ انتخابات میں شرکت پر تاکید
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں 22 بہمن کی ریلی اور ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات کو ایرانی قوم کے دو عظیم امتحانات قرار دیتے ہوئے فرمایا: امریکی صدر ٹرمپ کا فلسطین کے بارے میں سازشی صدی معاملہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائےگا۔
-
اسلامی تعاون تنظیم نے ٹرمپ کے صدی معاملے اور امن منصوبہ کو مسترد کردیا
اسلامی تعاون تنظیم کا وزراء خارجہ کی سطح پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں امن منصوبے اور صدی معاملے کو مسترد کردیا گيا ہے۔
-
عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں ٹرمپ کا صدی معاملہ مسترد/ عرب ممالک میں اجماع نہیں
عرب لیگ نے فلسطینی صدر کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ٹرمپ کا دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا ہے البتہ عرب ممالک میں سعودی عرب، بحرین اور امارات نے صدی معاملے کی حمایت کی ہے۔
-
صدر ٹرمپ کے خطرناک منصوبے کے حامی عرب ممالک غدار ہیں
ترکی کے صدر اردوغان نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ کے فلسطین کے بارے میں خطرناک منصوبہ کی حمایت کرنے والے عرب ممالک غدار ہیں ٹرمپ کے حامی عرب ممالک میں سعودی عرب، امارات اور بحرین شامل ہیں۔
-
لبنان میں امریکہ کے سازشی معاملے کے خلاف مظاہرہ
لبنان میں ہزاروں افراد نے امریکہ کے فلسطین کے بارے میں صدی کے سازشی معاملے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
-
صدی معاملہ ناکام ہوجائےگا/ صدی معاملے میں فلسطینیوں کے حقوق نظر انداز
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں امریکہ کا سازش اور فریب پر مبنی صدی معاملہ ناکام ہوجائےگا کیونکہ اس میں فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
-
ترکی میں صدی معاملے کے خلاف امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے کے باہر مظاہرہ
ترکی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے فلسطین کے بارے نئے سازشی منصوبے کے خلاف امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
سعودی عرب نے ٹرمپ کے صدی معاملے کی حمایت کا اعلان
سعودی عرب نے فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے ڈیل آف سینچری اہم قدم ہے۔
-
فلسطینی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے کو مسترد کردیا
فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدی معاملے کو فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
-
صدی معاملہ ، اس صدی کی سب سے بڑی خیانت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدی معاملے کو اس صدی کی سب سے بڑی خیانت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملے میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز اور اسرائیل کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کیا گيا ہے۔