عراق سے امریکی فوج کو نکالنے کے اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے

عراق کی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سکیورٹی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ عراقی حکومت نے عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سکیورٹی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ عراقی حکومت نے عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاع کمیشن کے رکن علی الغانمی کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک امریکہ کے تمام فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔ اس نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کے قانون  پر عمل عراقی حکومت کے لئے لازمی ہے۔ اس نے کہا کہ عراقی حکومت نے اس سلسلے میں بعض اقدامات انجام دیئے ہیں اور رواں برس کے اختتام تک  امریکی فوجی عراق سے خارج ہوجائیں گے۔ الغانمی نے کہا کہ عراقی اور امریکی فوجیوں کے درمیان کوئی جھڑپ نہیں ہوگی کیونکہ امریکہ کے لئے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

News Code 1897203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =