ممبئی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں بم دھماکہ ،8 افراد ہلاک

بھارت کے شہر ممبئی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں بم دھماکہ ،8 افراد ہلاک کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں بم دھماکہ ،8 افراد ہلاک کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز  15 کلومیٹر تک سنی گئی ،ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے ایک سو کلو میٹر کی دوری پر واقع کیمکل فیکٹری میں خوفناک بم دھماکہ ہوا ہے  جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ممبئی کے قریب تارا پور کے کیمیکل فیکٹری میں ہونے والا بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 15 کلو میٹر تک سنی گئی ،دھماکے کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی جبکہ پولیس اور امدادی ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔جس وقت بم دھماکہ ہوا اس وقت کیمیکل فیکٹری میں درجنوں ملازم  کام میں مصروف تھے ۔

News Code 1896949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =