مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے محرم الحرام کے جلوس پر پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں عزادار زخمی ہوگئے۔ کشمیر میں مودی حکومت کے کرفیو کو آج 35 روز گزر چکے ہیں، مودی حکومت نے کشمیریوں سے نہ صرف حق خودارادیت کو چھین لیا ہے بلکہ کشمیریوں کی مذہبی آزادی کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔
بھارتی حکومت نے کشمیر میں محرم الحرام کی مناسبت سے نکلنے والے تمام جلوسوں پر پابندی لگا رکھی ہے جب کہ سری نگرمیں ماتمی جلوس پر آنسو گیس، پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج کرکے کئی عزاداروں کو زخمی کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ