بھارت نے کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کردی

بھارتی حکومت نے کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کردی، پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کردی، پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 34 روز گزر گئے۔

بھارتی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگائی لیکن کرفیو، بندشوں اور پابندیوں کو توڑتے ہوئے امام حسین کے ماننے والوں نے سری نگر میں جلوس نکالا۔

جلوس کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے بھارتی فوج نے جلوس کے شرکاء پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔

بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرتے صحافیوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیئے۔

News Code 1893578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =