صومالیہ میں ایک ہوٹل پر خود کش حملے 26 افراد ہلاک

صومالیہ میں ایک ہوٹل پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں صحافیوں اور سیاست دانوں سمیت 26 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں ایک ہوٹل پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں صحافیوں اور سیاست دانوں سمیت 26 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شورش زدہ صومالیہ کے ہوٹل میں اس وقت خودکش حملہ کیا گیا جب وہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس جاری تھا اور اس موقع پر سخت سکیورٹی کے باوجود بارود سے بھری کار کو ہوٹل کے مرکزی دروازے پر ٹکرا کر دہشت گرد اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

درجن سے زائد دہشت گردوں نے ہوٹل کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اس دوران صومالیہ کی فوج نے بھی ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا اور 3 گھنٹے کی گھمسان کی جنگ کے بعد ہوٹل کو دہشت گردوں کے قبضے سے واگزار کر والیا تاہم اس دوران دو طرفہ فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خود کش حملے اور فائرنگ سے کینیا کے 2 صحافی بھی ہلاک ہوئے جو سیاسی قائدین کے اجلاس کی کوریج کے لیے ہوٹل میں موجود تھے، اس کے علاوہ صومالیہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے ایک امیدوار بھی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر ہلاک ہونے والوں میں امریکی، برطانوی، کینیڈی شہری کے علاوہ کینیا اور تنزانیہ کے باشندے بھی شامل ہیں۔

صومالیہ کی ریاست جوبالند کے صدر احمد محمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیسمایو کے ہوٹل کو وہابی شدت پسندوں سے آزاد کروالیا گیا ہے، درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جب کہ اس دوران مقابلے میں داعش سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم  الشباب سے تعلق رکھنے والے 4  دہشت گرد بھی مارے گئے۔

News Code 1892126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =